پاکستان امن اتحاد اور مفاہمت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے‘سینیٹر دنیش کمار

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (پ ر)سینیٹر دنیش کمار نے کمبوڈیا میں منعقدہ برداشت اور امن کے فروغ کے سلسلے میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تنازعات اور عدم مساوات کے باعث منقسم دنیا میں امن، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس تمام عمل میں حکومتوں، پارلیمانوں اور سول سو سا ئٹی کا پرامن معاشروں کے قیام میں ایک مثالی کردار ہےانہوںنے کہاکہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔