این اے 262 کوئٹہ پر ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران تعینات

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262ک کوئٹہ 1پر ضمنی انتخاب کے لئے ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سید سمیع اللہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ نعمت اللہ ترین کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ تحصیلدار سریاب شیردل اور تحصیلدار سٹی ہمایوں خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیا ۔