نوشکی میں موسم سرما کی پہلی بارش

30 نومبر ، 2024

نوشکی( نامہ نگار)موسم سرما کی پہلی بارش 2 بجے گرج چمک کے ساتھ شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے پانچ بجے تک جاری رہی۔ موسلا دھار بارش سے پورا علاقہ جھل تھل ہو گیا ندی نالوں میں طغیانی آگئی کیشنگی شیر جان آ غا اور گوری میں بارش کے ساتھ زبردست ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ٹماٹر اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا بارش سے موسم قدرے سرد ہو گیا بارش مختلف بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔