تربت (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مند میں 50کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع کردیاگیا ہے جس میں سڑکیں، اسکول، ہسپتال، فائربریگیڈ کے منصوبے شامل ہیں جبکہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں دشت نگور کے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور اسکیموں کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت کی جائے گی اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاؤس تربت میں گرینڈ شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں سیکڑوں افراد نے حاجی برکت رند کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے علاقے میں مسلم لیگ (ن) مزید منظم وفعال ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی میری ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی پالیسی کے مطابق بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کررہاہوں، اس سال 300ماہی گیروں کو کوریا بھیجا گیا جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے حلقہ کے ایک ہزار نوجوانوں کو بیرون ممالک میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمپ مند ضلع کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں، عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہرممکن حد تک پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔تقریب سے میر صاحبداد رند، چیئرمین میر خلیل رند، میر صغیر رند، حمل رند، حاجی نذیر رنداور آصف علی رند نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہجان محمد روڈ و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،...
کوئٹہاکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرلایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور انفارمیشن...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب...
ڈیرہ مرادجمالی صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی اور میر شاہ زین خان ڈومکی نے سعید گشکوری سے ان کے...
کوئٹہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اتوار کو بلوچستان ہائوس میں...
کوئٹہ پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں...
سورابڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں...