کراچی (جنگ نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے بلایا جانے والا آئی سی سی کا بورڈ اجلاس 15 منٹ بعد ہی ملتوی کردیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت، آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کے لیے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط مؤقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے گذشتہ روز بورڈ اجلاس بلایا تھا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہو۔اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اسے 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونی ہے تاہم بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پاکستان نے سخت ترین مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہوگا اور بھارت کے نہ آنے کی صورت میں پاکستان بھی آئندہ بھارت نہیں جائے گا۔جمعے کو مختصر آئی سی سی اجلاس میں اور اس سے قبل آئی سی سی کی لیڈرشپ سے ملاقاتوں میں پاکستان نے یہی مؤقف دہرایا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر کسی اتفاق پر پہنچے سے قبل پاکستان اور بھارت کے بورڈز اپنی حکومت سے دوبارہ رائے بھی لیں گے۔آئی سی سی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کو بورڈ کا مختصر اجلاس ہوا اور تمام بورڈز چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے مثبت حل کے لیے مشترکہ کاوش جاری رکھیں گے اور بورڈ چند دنوں میں دوبارہ میٹنگ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہفتے کو بھی مزید میٹنگز ہوں گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...