اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جائز جدوجہد کی پر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے،غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ 7اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی تاریک سال رہا ہے، تاریخ کے گھنائونے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک 43000 معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جانب سے حملوں، منظم نسل کشی اور تشدد کی مہم کو بہادری سے برداشت کر رہے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے غزہ میں عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے محصور آبادی کے مصائب میں شدت آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں، ہم امن، وقار اور حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آپ کی جد و جہد میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...