لندن( سعید نیازی ) شدید بیمار افراد کو موت کو گلے لگانے کیلئے قانونی طور پر طبی مدد حاصل کرنے کے بل پر اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کی طرف سے حمایت کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے کہ آئندہ برس تک یہ بل قانون بن جائے گا جس کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد اپنے لئے موت کا انتخاب کرسکیں گے، جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی مل گئی، 330 اراکین پارلیمنٹ نے حق اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا، حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیرجانبدار رہی، اراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا پارلیمنٹ میں پرائیوٹ بل کو لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا، بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے مجوزہ بل آئندہ برس پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا، بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زائد اور ایک برس سے جی پی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہوگا اور ایسے افراد ہی موت کے حصول کیلئے رجوع کرسکیں گے جنہیں ڈاکٹروں نے زندہ رہنے کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا ہوگا متعلقہ شخص دو ڈاکٹروں اور ہائی کورٹ کے جج کی اجازت کے 14 دن بعد فراہم کردہ موت کی دوا کا استعمال بھی خود کرے گا، اس قبل 2015 میں بھی اسی حوالے سے پیش کردہ بل کو اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کردیا تھا، وزیر اعظم سر کئیرسٹارمر اور چانسلر ریچل ریوز اس بل کی حمایت کررہے ہیں جبکہ جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود اور ناز شاہ ایم پی نے کھل کر اس کی مخالفت کی ہے ۔پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے والے رکن کم لیڈ بیٹر نے کہا اس بل کی منظوری سے لوگوں کو وقار کے ساتھ موت کو گلے لگانے کا موقع ملے گا۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...