سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 اکتوبر سے 29نومبر تک نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے، ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی جس سے زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں