آزادکشمیر:سرکاری گاڑیوں، نجی املاک نذرٓ اتش کرنے کاالزام،10افراد گرفتار

30 نومبر ، 2024

کوٹلی (نمائندہ جنگ ) کوٹلی پولیس نے سرکاری گاڑیوں، نجی املاک کو نذر آتش اور شہر کے حالات خراب کرنے کے الزام میں 10افراد کو دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 21نومبر کو ازاد کشمیر میں نافذ صدارتی ارڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے احتجاج کے دوران ریسٹ ہاؤس میں کھڑی پولیس بس، ون ون ٹو کی گاڑی، ایک موٹر سائیکل کو جلانے کے علاوہ متعدد نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، پولیس تھانہ کوٹلی نے دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت 50 نامزد ملزمان سمیت 300 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔معلوم ہوا ہے پولیس نے اب تک 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار کارکنوں کے حامیوں نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ وہ گرفتار افراد پر تشدد کر رہی ہے۔