اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نےکہاہے کہ پی ٹی آئی دھرنے سے افغان شہری پکڑے گئے، غیرملکی شہری پاکستانی سیاست سے دور رہیں،زیرحراست افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی،ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، لبنان جنگ بندی کاخیرمقدم جب کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات جانے پرپابندی نہیں ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ محکمہ داخلہ نے اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتارکیا ہے، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے،تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاست معاملات سے دور رہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ بیلاروسی وفد کے دورے میںجامع تعاون کے روڈ میپ پر بھی دستخط کیے گئے۔ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس وقت روس کے سرکاری دورے پر ہیں، ایاز صادق وہاں روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایم او یو پر دستخط بھی کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، ہم لبنان کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 2 تا 3 دسمبر ایران کا دورے کریں گے جہاں وہ سی سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔پاکستان غزہ میں نسل کشی کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں 4 کشمیری شہریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کے باعث میں کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان واقعے کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے خلاف برطانیہ کے بیان سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو جن حالات میں گرفتار کیا گیا اس پر وزارت اطلاعات تبصرہ کر سکتی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر کی کوئی ممانعت نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ممالک شریک ہوں گے۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...