چارسدہ (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے۔ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔ایمل ولی کا کہنا تھاکہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکےساتھ مشاورت کےبعدگورنر راج کافیصلہ کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان اور صوبائی حکومت متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سےمشاورت کررہےہیں، صوبائی حکومت بانی کو چھڑوانے کیلئے اسلام آباد پرچڑھائی کررہی ہے، احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔انہوں نے اعلان کیا کہ 5 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہےہیں، صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کیاگیا، امن وامان سے متعلق وفاقی حکومت سےبھی بات کریں گے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدسے امن قائم ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے سے متعلق قرارداد منظور کی تھی جبکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...