کوئٹہ ضمنی انتخاب،ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کئےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ میں 29 نومبر 2024 سے 16 جنوری 2025 تک کے دورانیہ میں کسی بھی قسم کی ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور اس حلقہ سے کسی بھی سرکاری ملازم کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی کی نااہلی کے بعد 16 جنوری 2025 کو پولنگ ہونی ہے۔