بیروت (این این آئی)اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پربمباری جاری ہے جس میں مزید 78 لبنانی شہری شہید ہوگئے، اسرئیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی،مقبوضہ غزہ میں بھی صہونی حملے جاری ہیں،جس کے نتیجے میں مزید42 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر،یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں لبنان میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افرادشہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین زخمی ہوا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 330 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن ہم حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہیں۔یاد رہے کہ امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی، معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو اور اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...