دورہ پاکستان پر کرکٹ بورڈ کو سیکورٹی تحفظات ہیں، بھارتی وزارت خارجہ

30 نومبر ، 2024

لاہور( نمائندہ جنگ)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بیان دیا ہے کہ سیکورٹی تحفظات ہیں۔ نئی دہلی سے جاری بیان میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کےدورے پر بی سی سی آئی کا جو بیان ہے وہ دیکھیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی حربوں کے توڑ کےلیے تیاری مکمل کرلی ہے، بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔