راولپنڈی (جنگ نیوز) تیز رفتار ٹریلر اور کار میں تصادم سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔