پاکستان میں پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 56 تک پہنچ گئی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور فوری مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پِیما) کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس معذور کر دینے والی بیماری سے بچانے کے لیے بروقت پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں, انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ہی واحد مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ، مؤثر اور ہمارے بچوں کی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں پولیو ویکسین کے بارے میں جھوٹی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پِیما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔