لاہور (این این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اوگرا ذرائع کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر یا غیر معیاری آلات فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔ پہلے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 3ہزار روپے جرمانہ ہوتا تھا جسے بڑھا کر کم سے کم 10لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا بھی 6ماہ سے بڑھا کر 10سال ناقابل ضمانت کی تجویز دی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10سال کی سزا ہو گی۔ ملک بھر میں ایل پی جی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کے باعث یہ فیصلے کئے گئے ہیں۔ غیر معیاری اور مکس گیس فروخت کرنے والے بچ نہیں سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حمتی منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے قوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...