دبئی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرات کے حوالے سے کہا ہے کہ علاج کے لئے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، کوئی بھی شخص جو یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لئے ضروری چیزوں کا سنجیدگی سے اہتمام کرنا چاہئے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا بلاشبہ عمران خان جیل میں ہیں لیکن ان کے لئے قانون اور عدالت کے تمام راستے کھلے ہیں، وہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں اور عدالتوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان کا خاندان بھی اگرچہ بار بار اقتدار میں آیا ہے، اس کے باوجود خاندان کے کئی افراد کو سیاسی وجوہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے حتی کہ جیلیں اور پھانسی بھی برداشت کرنا پڑی، اس لیے وہ اس معاملے کی سنگینی کو زیادہ شدت سے محسوس کر سکتی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے نانا کو جس طرح ایک آمر نے ایک ایسے جرم میں پھانسی کی سزا دی جو انہوں نے کیا ہی نہیں تھا، ان کا کہنا تھا میری والدہ بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن انہیں اپوزیشن کی طرف سے بہت سے مسائل کا سامنا رہا حتی کہ جلا وطنی برداشت کرنا پڑی، ان کی اپوزیشن نے ان کی کردار کشی کی اور بالآخر 2007 میں انہیں قتل کر دیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ان کے خاندان کی قربانیوں، خدمات اور جدوجہد سے سب آگاہ ہیں۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...