جنیوا(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے وقار، حقوق، انصاف اور حق خود ارادیت کے لیے یکجہتی کے لیے کھڑی ہے ،فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جانی چاہیے۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں لاکھوں لوگوں کو انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہنگامی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا سے کام لینا ہو گا جس کا فلسطینیوں کو مدد پہنچانے میں اہم کردار رہا ہے اقوام متحدہ فلسطینی عوام کی امن و سلامتی اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھے گی۔فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے عالمی دن پر اپنے میغام میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی قبضہ ختم ہونا چاہیے اور بین الاقوامی قانون سمیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابقت سے اس مسئلے کے دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیش رفت کی جانی چاہیے۔