نئی دہلی (آئی یاین پی) بھارتی سیاستدان تیجا شوی یادیو بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔ بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چمپئن ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔ تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟ واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں جو ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ چمپئن ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کیلئے سو روز قبل شیڈول کا اعلان کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں 90 روز باقی رہنے کے باوجود آئی سی سی نے تاحال چمپئن ٹرافی کا شیڈول جاری نہیں کیا۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...