وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کئی روزتعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم میں حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔