لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ 5 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 98 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد پانچوں بچوں کی سماعت کا مسئلہ حل ہو جائے گا ،آئی جی کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے اور انسدادسموگ کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج کئے گئے اور01 ملزم کو گرفتار کیا گیا، 438 افراد کو 07 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ۔
لاہور یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا 27 واں کانوکیشن جوہر ٹاؤن مین کیمپس میں ہوا جس میں کل3548...
لاہورریلوے پریم یونین نے ریلوے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ’’ ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت...
لاہوردارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے مفتی محمدحسین نعیمی ؒ...
لاہور ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین رشید احمد بھٹی، ناصر عباس اعوان، اکرام اللہ سلیمی دیگر...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی ،قیاد ت صدر سیدقمر عباس اور جنر...
لاہور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کی کارپوریٹ طرز پر شناخت ہے...
لاہور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین ، غزہ جنگ...
لاہور لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19سینٹی گریڈ اور کم سے...