پنجاب یونیورسٹی اورفائونٹین ہائوس میں معاہدہ

30 نومبر ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز اور فائونٹین ہائوس میں طلباء و طالبات کو پبلک ہیلتھ ، غذائی صحت ، ذہنی ونفسیاتی صحت کے حوالےسے انٹر شپ کرانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ کے14رکنی وفد نےفائونٹین ہائوس کا دورہ کیا ۔