کوئٹہ+اندرون بلوچستان(اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان جنگ)کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان ، لورالائی، چاغی ،خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضداراورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔تحصیل زہری میں بجلی گرنے سے سکول ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت4، گوادر18،قلات 1، تربت18 ، سبی 17اور نوکنڈی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج ہفتے کوصوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اورخضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،کوئٹہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔کیسکو کے مطابق بارش کے بعد شہر میں بجلی کے 16 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عملہ متاثرہ فیڈروں پر بجلی بحال کرنے کے لئے مصروف ہے۔حکام کیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈروں میں سے 4 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی، باقی 12 فیڈروں پر جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔خضدار سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل زہری کے علاقہ چشمہ میں بجلی گرنے سے سکول ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔جمعہ کی سہ پہر تحصیل زہری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ تحصیل زہری کے علاقہ چشمہ میں بجلی گرنے سے مقامی سکول کا ٹیچر عبدالقادر موسیانی جاں بحق ہو گیا۔قلات سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش سے موسم سرد ہوگیا، بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا، بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ سردی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں اور گیس مکمل غائب رہی۔ درایں اثناءمستونگ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون جاںبحق تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے نواحی علاقہ میں آماچ کے زرعی ایریا میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گھر پر گرنے کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد ذخمی ہوگئے ۔
کوئٹہپاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے کہا ہے کہ ترکمانستان اور پاکستان برادر...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل...
کوئٹہجمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی سرپرست اعلیٰ...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
کوئٹہپاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو صوبائی وزیر کے مساوی اختیارات دینے ،...
کوئٹہ سنجدی کوئلہ کان حادثے کا مقدمہ کان مالکان کے خلاف ہنہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق...