لورالائی حادثہ: ڈگری کالج کے پر نسپل 5 سمیت، مستونگ میں 1 جاں بحق

30 نومبر ، 2024

لو را لا ئی( آئی این پی /آن لائن) لورالائی میں ایک کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کوقلعہ سیف اللہ روڈ پر تنگ چیک پوسٹ کے مقام پر کوئٹہ سے لورالائی جا نے والی ویٹس گاڑی اور مخالف سمت آ نے والے ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں وٹز گاڑی میں سوار 5افراد جن میں پرنسپل ڈگری کالج لورالائی محمد یوسف ولد اختر محمد کدیذئی ،فرمان اللہ ولد آزاد خان اور نصیب خان ولد فیروز خان قوم حمزازئی ساکن برڈ لورالائی اور کار ڈرائیور حکیم ولد عبدالرزاق ساکن کوئٹہ جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہو نے والے افراد میں 3 افراد کا تعلق لورالائی جبکہ ایک کا کوئٹہ سے بتا یا جا رہا ہے ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے حادثے کے بعد 4نعشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ ایک نعش کو شاخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے ۔ درایں اثناءآن لائن کے مطابق مستونگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے ریاض احمد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔