جوائنٹ روڈ کے نالے سے انسانی پاؤں برآمد

30 نومبر ، 2024

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی کے نالے سے ایک انسانی پاؤں ملا جو گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی میں بہتا ہوا آیا پاؤں کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔