پی ٹی آئی پرپابندی کی قرارداد قابل مذمت ہے‘ بی این پی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے بلوچستان اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کی قراردادکی منظوری پرسوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ اسمبلی سے پی ٹی آئی پر پابندی کی قابل مذمت قراردادمنظور کرنے والوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے تھی کہ ان کو مستقبل قریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے احکامات صادر کئے گئے تو وہ کیا کریں گے کیونکہ ان کا نہ کوئی نظریہ سے نہ کوئی سوچ،بی این پی تحریک انصاف پر پابندی اور خیبرپختونخواءمیں گورنرراج لگانے کے متوقع اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔