کوئٹہ میں سڑکوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیاجائے‘ جمعیت نظریاتی

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی سینئر نائب امیر مولانا نیازمحمد مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی نادر خان اچکزئی اورمولانا صالح محمد نےکہا ہےکہ سڑکوں کی ناقص میٹریل سے غیرمعیاری تعمیر کانوٹس لیاجائےسرکی روڈ میکانگی روڈ سمیت مختلف سڑکوں کے کنارے تعمیر نہ کرنا کرپشن کی نئی داستان ہے رہنمائوںنے کہاکہ بغیر منصوبہ بندی کے سڑکوںکی توڑ کر چھوڑ دیاگیاہے جس سے آئے روز حادثات میں شہری زخمی ہورہے ہیں اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے کیلئے کرپشن کا بازار گرم ہے مختلف سڑکوں سے پرانا ملبہ اٹھالیاگیا ہےمگر سڑک تعمیر نہیں کی جارہی ہے تومتعددگلیوں کو دوسےتین اونچاکردیاگیا رہنمائوںنے کہاکہ ناقص منصوبہ بندی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔