عزیز ماما مرتے دم تک فکر باچا خان سے وابستہ رہے ،زمرک اچکزئی

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پار لیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی نے ادیب، لیکوال، قانون دان اے این پی کے مرکزی رہنما عزیز ماما کو ان کی 15ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز ماما حقیقی معنوں میں فخرافغان باچاخان کے باعمل پیروکار تھے شروع دن سے فکر باچاخان سے وابستہ ہوئے مرتے دم تک اس پر کاربند رہے ایک بااصول سیاسی رہنماء کے طور پر ہم جیسے سیاسی کارکنوں کیلئے ان کی جہد قابل تقلید ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبا سیاست میں سرگرم عمل رہے ان کی تمام زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی وہ ایک وقت میں کئی خوبیوں کے مالک تھے۔ ان کی 15ویں برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب پشتون من حیث القوم مشکل صورتحال کاسامنا کررہی ہے اس تمام تر تناظر میں عزیز ماما کی تعلیمات اور افکار کی اہمیت وافادیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جن اہداف کے حصول کیلئے عزیز ماما نے جس راستے یعنی فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کا انتخاب کیا تھا اسی راستے پر مستقل مزاجی سے پرامن جمہوری جہدوجہد کرنا ازحد لازمی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عزیز ماما کی 15ویں برسی کی مناسبت سے منگل 3 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں سہہ پہر 2 بجے یاد ریفرنس منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے صوبائی و مرکزی پارلیمانی رہنما انہیں ان کی جہد اور قربانیوں کے اعتراف میں اظہار خیال کریں گے۔