مسائل حل کیلئے ایف بی آر اور قالین سازوں کا اجلاس بلایا جائیگا، جام کمال

30 نومبر ، 2024

بیلہ (نامہ نگار) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے قالین سازوں کی ایسوسی ایشن کے وفد نے نو منتخب چیئرمین میاں عتیق الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں پاکستانی قالین سازی کی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا - وفد نے محصولات اور کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قالین سازی کے شعبے کو بچانے کی خاطر فوری اقدامات ضروری ہیں - وفاقی وزیر نے "میڈ ان پاکستان" مصنوعات کے فروغ اور قالین کی پیٹنٹ تحفظ پر زور دیتے ہوئے وفد کو برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کے حل کیلئے ایف بی آر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد اجلاس بلانے کا عندیہ بھی دیا-