فلاحی تنظیموں کے نام پرٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےفلاحی تنظیموں کے نام پر ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیاہےقابل اعتماد ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنزکو مراسلے ارسال کردئے ہیں کہ ایسی این جی اوزفلاحی تنظیموں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قومی ریونیو کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی این جی اوز اور نان پرافٹ اداروں کے خلاف چھان بین بھی شروع کردی گئی ہےاور نان پرافٹ اداروں ، این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں تین ہزار کے قریب این جی اوز اور نان پرافٹ ادارے رجسٹرڈ ہیں جس کاکیس ٹوکیس ٹیکس رولز کے تحت جائزہ لیا جائے گااور رولز پر پورا نہ اترنے والوں سے قانون کے مطابق ٹیکس وصول کئے جائیں گےایسے اداروں کی چھان بین کے بعد انہیں انکم ٹیکس آڈیننس 2002 کے تحت سیکشن 114(4)کے نوٹس جاری کئے جائیں گے اور ان سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں بھی ڈیڑھ ہزار سے زائد این جی اوز اور فلاحی اداروںکا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔