حکومت کی بے حسی عوام کے لیے اذیت کا باعث ہے ‘جمعیت

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق ، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ، سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب ، مولانا خدائے دوست، شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی ، حاجی محمد شاہ لالا ، حافظ دوست محمد مینگل ، حافظ بشیر احمد لالا ، حافظ شبیر احمد مدنی ، حافظ سراج الدین ، حاجی ولی محمد بڑیچ ، حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ ، مولانا حافظ سردار محمد نورزئی ، مولانا محمد عارف شمشیر ، میر حفیظ الملک مینگل ،مولانا جمال الدین حقانی ، مفتی محمد ابوبکر ، میر زاہد ابابکی، حاجی غازی کاکا بازئی ، حاجی عطاء محمد شمشوزئی مولانا نذیر احمد مشوانی نے کہا ہے کہ بارش میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ حکومت کی عدم موجودگی کا احساس دلاتی ہےحکومت کی بے حسی عوام کے لیے اذیت کا باعث ہے شہر میں میں بارش اور سردی کے دوران بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہےرہنمائوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں نہ صرف گرم پانی اور ہیٹرز کی سہولت سے محرومی کا سامنا ہے بلکہ گھریلو امور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیںحکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ داری نے حالات مزید خراب کر دئیے ہیںانہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری طور پر بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اس سرد موسم میں مشکلات سے نجات حاصل کرسکیں۔