کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس چیئرمین رحمت صالح بلوچ کی صدارت میں ہواجس میںڈاکٹر محمد نواز کبزئی، سنجے کمار، صفیہ بی بی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری عبدالرحمن ،ڈی جی اسپورٹس یاسربازئی نے شرکت کی۔اجلاس مین ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کمیٹی کو محکمے کی فرائض و ذمہ داریوں اور چیلنجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ 2024-25 میں کھیل کے شعبے میں 37 نئی اسکیمیں جاری ہیں ، جن کی مجموعی لاگت 1385.560 ملین روپے ہے ۔ مزید برآں 95 جاری اسکیموں کی مجموعی لاگت 17611.832 ملین روپے ہے جبکہ اس وقت محکمہ 25 سپورٹس کمپلیکس کے منصوبوں پر بھی کام کررہا ہے ۔ محکمے کے مسائل پیش کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس وقت محکمے کو انکروچمنٹ ، ناکافی بجٹ اور گاڑیاں تحویل میں لے کر اسپورٹس کمپلیکس میں کھڑی کیے جانے سے مسائل کا سامنا ہے ، جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ محکمے کو منصوبوں کو موثر طریقے سے انجام دینے کے لیے انجینئرنگ ونگ جس میں کھیلوں سے متعلق مہارت رکھنے والوں کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ نے محکمہ کو یقین دلایا کہ کمیٹی انجینئرنگ ونگ کے قیام میں مدد کرے گی ۔ کمیٹی نےگرانٹ ان ایڈ کو 300 ملین سے 500 ملین رکھنے کی سفارش کی تاکہ محکمہ اپنے مالی چیلنجوں سے آسانی سے نمٹ سکے ۔ اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کمیٹی نے ضلع ، ڈویژنل ، صوبائی اور قومی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھیلوں کے بجٹ میں اضافے کی بھی سفارش کی ۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اجلاس کی تمام سفارشات کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔کمیٹی نے امتحانات کے انعقاد جیسی غیر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین رحمت صالح بلوچ نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ جاگنگ، واک اور کھیلوں کے دیگر سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں، خواتین اورسنیئر سٹیزنز کو اچھا ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرے نہ کے کھیلوں سے ہٹ کر کسی دیگر سرگرمی کے لئے اسپورٹس کمپلیکس کو کئی دنوں تک بند رکھے۔
کوئٹہپاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے کہا ہے کہ ترکمانستان اور پاکستان برادر...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل...
کوئٹہجمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی سرپرست اعلیٰ...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
کوئٹہپاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو صوبائی وزیر کے مساوی اختیارات دینے ،...
کوئٹہ سنجدی کوئلہ کان حادثے کا مقدمہ کان مالکان کے خلاف ہنہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق...