عوام کو سیاسی آزادی وبنیادی حقوق میسرنہیں‘ ہدایت الرحمٰن

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ جعلی ارکان اسمبلی اورجعلی حکومت بٹھاکر عوام کے حقوق غصب کیے گئے بلوچستان کے عوام کو سیاسی آزادی ،بنیادی حقوق تک میسرنہیں اسلام آبادمیں خون خرابے کی مذمت کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد اسمبلی سے پاس کرکے بلوچستان اسمبلی کوربڑاسٹمپ ثابت کی کوشش کی جارہی ہے نوجوانوں کے ہاتھو ں میں کتاب دینے کی بجائے بندوق دیکر دہشت گردبناکر حقوق ووسائل پر قبضہ ہورہاہے مصور کاکڑسمیت لاپتہ افرادبازیاب کیے جائیں پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی ذمہ دار ایف سی وسیکورٹی ادارے ہیںدکی زیارت قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ٹرکوں کو جلانا ،ٹرانسپورٹرزوعوام کو تنگ ،بھتہ خوری ،غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم باغ میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ ،مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ اران نے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا اور دعائے خیر کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی ،امیر ضلع حاجی لطیف اللہ نے بھی خطاب کیا تقریب سے امیرتحصیل قلعہ سیف اللہ ضیاء خان موسیٰ زئی ،خان محمد ودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔