دکی ،پولیس کا گھر پر چھاپہ ،فائرنگ سے ایک ملزم جاں بحق ،2 گرفتار

30 نومبر ، 2024

دکی ( آئی این پی ) یونین کونسل تھل کے علاقے راز محمد ترین کاریز میں قلعہ سیف اللہ پولیس کا گھر پر چھاپہ، پولیس فائرنگ سے ایک ملزم جاں بحق جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل تھل چوٹیالی کے علاقے کلی راز محمد ترین میں جمعرات کی شب 2 بجے قلعہ سیف اللہ پولیس نے ایک شخص عبدالرحیم جوگیزئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔لیویز ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران قلعہ سیف اللہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم عبدالرحیم جوگیزئی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ پولیس نے اس کے دو بیٹوں شہیی اللہ اور زیب جوگیزیی کو گرفتار کرکے قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا۔واقع کے بعد لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق مقتول اور اسکے گرفتاردونوں بیٹےقلعہ سیف اللہ پولیس کو مقدمہ فرد نمبر 13/2022 میں مطلوب تھے۔مقتول اور اسکے بیٹے کئی عرصے سے بھائی کے ساتھ ذاتی دشمنی کی وجہ سے دکی میں مقیم تھے۔