ایوب اسٹیڈیم : باکسنگ مقابلے کے دوران تصادم میں 4 افراد زخمی

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ۔(اسٹاف رپورٹر) ایوب اسٹیڈیم پی ایس بی ہال میں باکسنگ چمپیئن شپ میں مقابلے کے دوران ریفری کے غلط فیصلے پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں جاری باکسنگ چمپیئن شپ کے دوران گزشتہ روز پی ایس بی ہال میں مقابلے جاری تھے۔ ایک مقابلے میں ریفری کے مبینہ غلط فیصلے کے خلاف دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کیا جبکہ فائرنگ بھی کی گئی۔جس کے نتیجے میں چار افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصادم کو بڑھنے سے روک کر دونوں گروپ کے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا شخص پولیس اہلکار ہے جس نے اپنے بھائی کے دفاع میں سرکاری اسلحہ سے  گولی چلائی۔