دو قومی صوبے میں پشتونوں کی برابری تسلیم کرنا ہو گی،پشتونخوامیپ

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ ( پ ر)پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پشتونخوا وطن میں دہشت گردی کو فروغ دے کر انکے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے، سانحہ ڈی چوک میں جو ظلم ہوا پارٹی اس کی شدید مذمت کر تی ہے، مطالعہ پاکستان سے مطالعہ افغان ومطالعہ وطن نکال کر ہمیں اپنے محسنوں سے دور رکھنے اور بے خبر رہنے کی سازش کی گئی ۔ ملک سخت سیاسی معاشی عدالتی اور آئینی بحرانوں کے شکنجے میں پھنستا جا رہا ہے اور جن قو توں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہواانہوں نے اب بھی توبہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی کونسل سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا، مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات تالمیند خان، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، پروفیسر شوکت ترین، محترمہ آرزو زیارتوال، ضلع سیکرٹری پی ایس او کوئٹہ یار محمد بریال، زونل مالیات آرگنائزر محمد نواز کاکڑ، ضلع اطلاعات سیکرٹری حفیظ اللہ یادو دیگر مقررین نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔