کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ غیر آئینی ، غیر جمہوری اقدامات ہر سطح پر قابل مذمت ہے ، ملک میں آج بھی آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، آئین کی بالادستی سے انکار کی روش کو ترک کرنا ہوگا، صحافت پر قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے ، صحافی مطیع اللہ جان پر ناروا مقدمات قابل افسوس ہے ،اس قسم کے اوچے ہتکھنڈوں کے باعث حقیقی صحافت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم کیا گیا یہ آمرانہ دور اقتدار کی عکاس پر مبنی ہے ، واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لورالائی ، ژوب ڈویژن کے بعد 7اور 8دسمبر کو سبی اور اس کے بعد کوئٹہ ڈویژن کا عوامی جرگہ منعقد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ایگزیکٹونصیر ننگیال ، منان خان بڑیچ،صورت خان کاکڑ، گل خلجی ، حضرت عمر ایڈووکیٹ، اقبال بٹے زئی ، حفیظ ترین ، نظام عسکرودیگر ایگزیکٹوز ارکان ،ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید خان دوتانی ، دیگر ضلع ایگزیکٹوز ،تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی، ملک نادر کاکڑ، نیاز بڑیچ، منات نصرت اور پارٹی کے دیگر ضلع کمیٹی ، تحصیل کمیٹی کے اراکین نے 2 دسمبر کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی
کوئٹہپاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے کہا ہے کہ ترکمانستان اور پاکستان برادر...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل...
کوئٹہجمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی سرپرست اعلیٰ...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم...
کوئٹہپاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو صوبائی وزیر کے مساوی اختیارات دینے ،...
کوئٹہ سنجدی کوئلہ کان حادثے کا مقدمہ کان مالکان کے خلاف ہنہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق...