وفاق کے تعاون سے جلد میگاپروجیکٹس شروع کرینگے‘ نور محمددمڑ

30 نومبر ، 2024

ہرنائی ( نامہ نگار) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیاہے جن کی تکمیل سے انقلاب آئے گانوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرینگے انہوں نے اپنے آفس میں وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلاتفریق خدمت میری زندگی کامشن ہے جلد حلقہ انتخاب میں وفاق کے تعاون سے میگا پروجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں ۔