اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا ہے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔ جمعہ کو جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرریاست علی آزاد ، ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران ساعت ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے عدالتی ہدایت پر انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ پڑھا اور کہاکہ دوسرے صحافی کا بیان حلفی بھی موجود ہے ، اس بنیاد پر یہ کیس جھوٹ اور بے بنیاد کہانی پر مبنی ہے۔ دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے پٹیشن پر اعتراضات دور کر دئیے،ایمان حاضر مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں سوشل ایکٹیوسٹ بایزید خان خروٹی کی اغوا نما گرفتاری اور گوادر میں...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘مولانا...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی بیان میں پارٹی چیئرمین محسن داوڑ کو قتل کرنے کے منصوبے کو انتہائی قابل...
کوئٹہ جمعیت بلوچستان کے امیرسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت ایک ایسی منظم اور مضبوط جماعت ہے جو...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ مولانااجمل قادری جنرل سیکرٹری...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں750روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت8ڈالر...
سرگودھا حج ٹریول گروپ کے آرگنائزر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ عازمین حج کا تربیتی کیمپ 30 جنوری سے شروع ہو رہا ہے...
کوئٹہسیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایا گیامساجد مدارس میں علما و خطبا...