مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے پر رابطہ عوام مہم،مولانا فضل الرحمٰن رحیم یار خان پہنچ گئے

30 نومبر ، 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے پر رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تین روزہ دورۂ پنجاب پر رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں ضلعی امیر مولانا عبدالرؤف ربانی کے ادارے اور مکی مسجد کا دورہ کریں۔ سربراہ جے یو آئی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عامر فاروق عباسی کے بیٹے کے ختم قرآن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔