کوئٹہ(این این آئی)صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت بلوچستان اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے عوام کی سنجیدہ نوعیت کے مسائل کی حل کیلئے اپوزیشن قیادت نے ہمیشہ تگ و دو کی ہے ،ملک کی سیاسی میدان میں جمعیت علماء اسلام کا اہم مقام ہے ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تاریخی ملین مارچ اور دھرنے دئیے ہیں ان تمام مراحل میں سنجیدہ قیادت کی سرپرستی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے مہذب اور تربیت یافتہ جماعت کے کارکن ثابت ہوئے ہیں ،نہ کسی درخت کی ٹہنی کو نقصان پہنچا اور نہ ہی کسی گملے کو اپنی جگہ سے ہلایا، یہاں تک کہ یہ بھی دیکھا گیا کہ دھرنے اور مارچ کے اختتام پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار جمعیت علماء اسلام کے رضاکاروں نے پنڈال کی صفائی کی اہتمام بھی کیا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی سرگرمیوں پر کی کسی بھی طرح کی قدغن کی مذمت کرتی ہیں ، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں اپنی موقف اور مدعاء بیان کرنی کی کھلی اجازت دینی چاہیے اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ جمہوری عمل کیلئے نیک شگون نہیں۔
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں سوشل ایکٹیوسٹ بایزید خان خروٹی کی اغوا نما گرفتاری اور گوادر میں...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘مولانا...
کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی بیان میں پارٹی چیئرمین محسن داوڑ کو قتل کرنے کے منصوبے کو انتہائی قابل...
کوئٹہ جمعیت بلوچستان کے امیرسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت ایک ایسی منظم اور مضبوط جماعت ہے جو...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ مولانااجمل قادری جنرل سیکرٹری...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں750روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت8ڈالر...
سرگودھا حج ٹریول گروپ کے آرگنائزر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ عازمین حج کا تربیتی کیمپ 30 جنوری سے شروع ہو رہا ہے...
کوئٹہسیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایا گیامساجد مدارس میں علما و خطبا...