دکی: کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور 17دن بعد بازیاب

30 نومبر ، 2024

دکی ( آئی این پی ) 13نومبر کو دکی سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور 17دن بعد بازیاب ہوگئے اغوا کار ان کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، ذرائع کے مطابق غڑواس سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور بازیاب ہوگئے ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر کے مطابق اغوا ء ہونے والے تینوں مزدور کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اغوا کاروں نے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ،نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان اقوام مریانی ساکنان کچلاک شامل ہیں۔بازیاب ہونے والے تینوں مزدور اپنے گھر کچلاک پہنچ گئے ہیں۔