جامعہ اردو ، متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر تقریب کا انعقاد،طلباء کی مبارکباد

30 نومبر ، 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی کراچی میں تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا نے یو اے ای کا قومی دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا، طلبا نے یو اے ای کے قومی دن پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کی۔ لاٹکانہ کے شیخ زائد اسپتال میں بھی یو اے ای کے قومی دن کی تقریب ہوئی، ڈاکٹرز اور مریضوں نے ساتھ مل کر یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائیں ۔ قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں۔