اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 78 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات،دو کاریں ،ایک ٹریکٹر ، 22موٹرسائیکل ،29 موبائل فون اڑا لئے گئے۔ ایک موٹرسائیکل اور5موبائل فون گن پوائنٹ پرجبکہ 16 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔نقب زنی اور چوری کے 32مقدمات درج کرائے گئے۔ کیپٹل پولیس نے صرف 8مقدمات درج کئے جن میں ایک کار اور تین موٹر سائیکل اوردو گھر وں کے تالے ٹو ٹنا بیان کیا جاتا ہے ۔ ایک کار تھانہ ہمک کے علاقے سے جبکہ پک اپ تھانہ صاد ق آباد کے علاقے سے چوری ہوئی۔تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا ۔تھانہ ائر پورٹکے علاقے گلریز سے شکیل عرفان کے گھر سے 18لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 20ہزار روپے کی نقدی ، اسی تھانے کے علاقے گلریز میں شیر بانو کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے اور 15ہزار روپے مالیت کا دیگر سامان ،تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال میں فہیم کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 95 ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے چیئرمین کالونی میں عابد اللہ خان کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دو موبائل فون ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے گانگومیں کمال عبدالجلیل کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقے گلشن میں حامد علی خان کے گھر سے ایک لاکھ روپے اورساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، تھانہ ریس کورس کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں سمیرا نقوی کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں حلیمہ امتیاز کے گھر سے سوا تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئےتقریبا 8کنال 11اعشاریہ5 مرلے اراضی ایکوائر کی گئی ہےجس...
اسلام آباد میڈیا کرکٹ لیگ 2025میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ آج مزید چھ میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں...
راولپنڈی،اسلام آبادسینئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ چوہڑ ہڑپال کے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 22 سالہ کانسٹیبل زبیر کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سجاد کا جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد فیڈرل تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ۔ سید ہاشم منیر کوڈائریکٹر او ڈبلیو سی سے...
اسلام آباد ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنوینئرسابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا سب سے...
راولپنڈی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ دنیائے بشریت کو مسائل سے نجات...
اسلام آباد مقامی گروپ کے سی ای او اورصدر آئی ڈی اے سردار یاسر الیاس خان نے کہاہے کہ برطانیہ جیسے عالمی شراکت...