کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جنگ )یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی یورپ کے لیے عائد پروازوں پر پابندی ختم کردی جس کے بعد ایئر لائن کے یورپی ملکوں کے لیے روٹ بحال ہو گئے ہیں ۔ ایاسانے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او( تھرڈکنٹری آپریٹرز )اتھورائزیشن جاری کردیا ۔ ایاساترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میںکہاہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد بحال ہوگیاہے جبکہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکاکاکہنا ہے کہ چار سال قبل یورپ کیلئے پی آئی اے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ تکنیکی تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیاہے‘ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی ‘اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج تاریخی دن ہے’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بھی آسانی ہوگی‘پابندی ہٹنے کے بعد یورپی کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہوجائے گا‘ وزیر اعظم شہباز شریف نےوزیر دفاع‘وزارت ہوا بازی ‘پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے‘اس سے یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئرلائن پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے‘ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی‘سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
اسلام آبادوزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ ناموس رسالت کے کام کیلئے سب سے...
اسلام آباداپوزیشن اتحاد ʼʼتحریک تحفظ آئین پاکستانʼʼ کےمرکزی رہنمائوں نے منگل کو اسلام آباد میں پریس...
اسلام آبادچینی بحرا ن کے خاتمے کےلیے مسابقتی کمیشن نے ممکنہ کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کاعندیہ دیا ہے،...
اسلام آباد پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم...
اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدات میں اضافے ، کاروباراور سرمایہ کاری...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آ باد سبارڈی نیٹ جو دیشری سروس ٹر یبونل کی تشکیل نو کردی...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں19پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں...