کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہورہی ہیں،غیر متوازن ترقی کو لیکر ریاست کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی جاررہی ہے نوجوان جھوٹے پروپیگنڈوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت عملی اقدامات کے زریعے مسترد کردیں ،نوجوانوں کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے اپنے تعلیمی ادارے ویران ہونے نہیں دیں گے۔ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں،یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں پنک اسکوٹی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے 50طالبات کو پنک اسکوٹیز دیں ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے ،طالبات کے لئے جامع پنک اسکوٹی اسکیم متعارف کرارہے ہیں، بلوچستان میں خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیںبلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر 30 مرد ڈی سیز سے اچھا کام کررہی ہیں ، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہورہی ہیں،غیر متوازن ترقی کو لیکر ریاست کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی جاررہی ہے نوجوان جھوٹے پروپیگنڈے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت عملی اقدامات کےذریعے مسترد کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں معصوم طالب علموں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،ہزارہ کمیونٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بچیوں کا خون بہایا گیانوجوانوں کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے اپنے تعلیمی ادارے ویران نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم اور نوجوان کرپشن کے خلاف اپنے والدین کو آگے بڑھنے پر قائل کریں ،اسمبلی میں پہلے روز وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی، الحمدللہ وعدے کی تکمیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشین میں میرٹ کے باعث ایک سوئپر کی بیٹی کو سرکاری ملازمت ملی پورے صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں ، مواقعوں کی کمی ہے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے ان کی ریاست سے دوری ختم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات میں نوجوانوں نے میرا بازو بننا ہے میرا ساتھ دینا ہے، تقریب کے اختتام پر وزیر اعلٰی نے قرعہ اندازی کے ذریعے 50 طالبات کے نام نکالے جن میں سے 48 کو موقع پر پنک اسکوٹیز دے دی گئیں جبکہ آخری 2 کو آئندہ ہفتے اسکوٹیز فراہم کردی جائیں گی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ کی پرنسیپل پروفیسر سعدیہ فاروقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
دبئی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل...
پشاورپشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے۔پولیس کے...
اسلام آباد حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکا فیصلہ کیاہےجس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...