نوشکی: لیویز چیک پوسٹ اور تعمیراتی کمپنی کا کیمپ نذر آتش، 6 مزدور اغواء

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(این این آئی) نوشکی میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ لیویز کی چیک پوسٹ اور کیمپ نذر آتش ، چھ مزدوروں کو ساتھ لے گئے ۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ اور تعمیراتی کیمپ پر حملہ کردیا اور وہاں موجود لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے کیمپ کو نذر آتش کردیا حکام کے مطابق مسلح افراد چھ مزدوروں ، لیویز اہلکاروں کی تین رائفلز بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے مزدوروں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔ایک اور اطلاع کے مطابق خضدار میں تعمیراتی مشینری کو آگ لگادی گئی، تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے خضدار کے مضافاتی علاقہ سنی نواح میں زیر تعمیر ڈیم منصوبے پر کام کرنے والی مشینری کو آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی کی جارہی ہے۔