عافیہ صدیقی کیس، سمری وزیراعظم تک جلد پہنچانے کیلئے اس پر PTIلکھ دیں، جج

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سمری بھیجیں، وہ دیکھیں امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دیگا، اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، پی ٹی آئی لکھنے سے جلدی پہنچ جائیگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے وزارت خارجہ کو امریکا جانے والے وفد کے سفری اخراجات سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کو سمری بھیجیں وہ دیکھیں امریکا جانیوالیوفد کا خرچہ کون دیگا،اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، جلدی پہنچ جائیگا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفد میں حکومت کی طرف سے کوئی نہیں تھا، پہلے انوشہ رحمٰن کا بتایا گیا اب وہ نہیں جا رہیں، پھر عرفان صدیقی کا بتایا اب پتہ چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں، آفیشل ویزا چاہیے، وہ ابھی نہیں آیا۔ عدالت نے عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل سے استفسار کیا کہ سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے؟امریکی وکیل نے بتایا کہ اس موقع پر دورہ کی کامیابی کے زیادہ چانسز ہیں۔