الیکشن کمیشن نے این اے 262کوئٹہ 1پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک عادل بازئی کے ڈی سیٹ کئے جانے کے بعدبلوچستان سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 262 کوئٹہ 1 پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے ، 4 سے 6 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، 7 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ، 12 دسمبر تک ریٹرننگ افسر کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریں گے ، 16 دسمبر تک کاغذات منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جن پر ٹربیونل 21 دسمبر تک سماعت مکمل کرے گا ۔ 22 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 23 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ، 24 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 16 جنوری 2025 کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوگی۔